ٹرمپ انتظامیہ نے مصر کی تنظیم اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار دینے اور
اس پر پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نئی ٹرمپ
انتظامیہ مصر کی تنظیم اخوان المسلمین کو امریکی وزارت خارجہ اور خزانہ کی
کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ امریکا کے
قومی
سلامتی کے مشیر مائیکل فلین اور ان کی ٹیم اخوان المسلمین کو کالعدم تنظیم
قرار دینے کے حق میں ہے، مگر تاحال یہ واضح نہیں کہ اخوان المسلمین کو کب
کالعدم قرار دیا جائے گا اور کیا واقعی امریکی حکومت ایسا کرنے جا رہی ہے
یا نہیں؟ کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ایسا کرنے کی صورت میں
خطے کے دیگر ممالک خاص طور پر ترکی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی آ سکتی ہے۔